پاک چین سرحد خنجراب ٹاپ برفباری کے باعث بند

ویب ڈیسک :پاکستان اور چین کو ملانے والی اہم تجارتی گزرگاہ ‘درہ خنجراب’ کو برفباری کے باعث5 ماہ کیلئے بند کردیا گیا۔
بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت 30 نومبر کو بند کی جانے والی سرحد اب یکم اپریل کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھولی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق خنجراب پاس کے ذریعے گزشتہ روز 40 سے زائد کنٹینرز پاکستان پہنچائے گئے‘سرحد کی بندش کے موقع پر سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر اے جے انٹرنیشنل کارگو چائینا ٹو پاکستان خرم ظفر نے پاکستان آنے والے کنٹینرز کا استقبال کیا۔
سرحدبندش کے موقع پر صدر ہنزہ چیمبر دولت کریم بھی موجود تھے‘خنجراب پاس کو ہر سال نومبر کے اختتام پر بند کردیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد