ویب ڈیسک: ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری، انتخابی پلان تیار کر لیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آبادی کے تناسب سے وفاقی دارالحکومت 3 حلقوں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مجموعی آبادی 23 لاکھ 63 ہزار863 ہے جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 30 ہیں۔
اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مجموعی طور پر 990 پولنگ سٹیشنز ہیں جبکہ 3 ہزار 96 پولنگ بوتھ انتخابات میں ووٹرز کی سہولت کیلئے مزید بنائے جائیں گے۔ اس کیلئے بھِی خصوصی انتطامات کئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments