چمن سرحد پر خاردار تار: ہزاروں ایکڑ اراضی افغان حدود میں رہ گئی

ویب ڈیسک :پاکستان اور افغانستان کے درمیان واقع چمن سرحد پر خاردار تار لگانے کے نتیجے میں دو درجن سے زائد دیہاتی علاقوں کی ہزاروں ایکڑ زمینیں افغانستان کی حدود میں رہ گئیں ۔
افغانستان کی حدود میں زمینیں رہ جانے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شہری بے روزگار ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب باڈر پر پاسپورٹ سسٹم لاگو کئے جانے کے بعد چمن کے شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں ‘مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، طویل لوڈشیڈنگ پر عوام کا پارہ ہائی، انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا