پشاور، زہریلی چائے سے ہلاکت کی چھان بین شروع

ویب ڈیسک: شاہین مسلم ٹاؤن پشاور میں زہریلی چائے پینے سے چار سالہ بچے کے جاں بحق اور دو افراد کے بے ہوش ہونے کے حوالہ سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں چائے اور دودھ کے نمونے وغیرہ حاصل کر لئے گئے ہیں اور متاثرہ افراد کے بیانات بھی قلم بند کردئیے گئے ہیں رپورٹ کے بعد واقعہ کی اصل صورتحال سامنے آسکے گی محکمہ صحت کے حکام کو دی گئی رپورٹ کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن میں چائے پینے کے بعدایک گھر میں دوبھائی اور ان میں سے ایک متاثرہ شخص کے کم سن بچے کی حالت خراب ہوگئی تھی جن میں سے چار سالہ شایان کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے گزشتہ روز متاثرہ دونوں بھائی ہوش میں آگئے ہیں اس حوالے سے ان کے بیانات بھی قلمبند کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود ،فوج کا کردار بڑھا دیا گیا : فضل الرحمان