ویب ڈیسک: سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔
آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے صدر مملکت کو عدالت بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر مملکت حلف دے کر بتائیں انہوں نے ترمیم منظور کی یا نہیں۔ جس کے جواب میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا آپ پر عارف علوی والے ترمیمی قانون کی کوئی شق لاگو نہیں ہوگی۔ آپ کا ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 9 اور 5 کے مطابق ہوگا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ بطور وزیراعظم اس معاملے کی چھان بین کا حکم دیا۔ سائفر کیس میں ملوث لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ وہ طاقتور لوگ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مجھے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں، نواز شریف کو باہر سے بلا کر ہمیں بکریوں کی طرح بند کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments