عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید2 فیصد کم

ویب ڈیسک :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی ہے‘قیمتوں میں مجموعی طور پر دو فیصد کمی دیکھنے میں آئی، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں ایک ڈالر 98 سینٹ کمی ہوئی۔
کمی کے بعد برینٹ کروڈ آئل کے فی بیرل سودے 78ڈالر 88 سینٹ میں ہوئے۔
امریکی خام تیل کے سودوں میں ایک ڈالر 89سینٹ کی کمی کے بعد امریکی تیل 74.07 ڈالر فی بیرل فروخت ہوا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کرلی