جنگ بندی خاتمہ‘اسرائیل کے دوبارہ حملوں میں 200فلسطینی شہید

ویب ڈیسک : جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر سے ہوا تھا جس میں 2 مرتبہ توسیع ہوئی جبکہ جمعہ کی صبح جنگ بندی کا وقت ختم نے کے بعد اس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی۔
فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پربمباری سے کم ازکم 200 فلسطینی شہریوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ حماس نے مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نام فراہم نہیں کیے جس کے باعث جنگ بندی میں توسیع نہیں ہوئی۔
فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر فضائی حملے شروع کردیے۔
میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کےمشرقی علاقے پر بمباری کی اور غزہ کے مغربی علاقے میں بھی بمباری کی جارہی ہے جبکہ غزہ پر اسرائیلی جاسوس طیارے نچلی پروازیں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں باغبانی کے فروغ کیلئے ہارٹیکچر اتھارٹی کے قیام کااصولی فیصلہ