العزیزیہ ریفرنس :نواز شریف کی اپیل7 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک :سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں اپیل 7 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
اسلام باد ہائی کورٹ میں ہی 7 دسمبر کو نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے کی اپیل کی بھی سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگ زیب سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ 6 جولائی 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 11 سال قید کی سز اسنائی تھی۔
رواں سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے (ن) لیگی قائد نواز شریف کی درخواست پر ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کا قتل، بنوں اور باجوڑ پولیس کا پولیو مہم کابائیکاٹ