مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک :ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلے جاری ‘نومبر کے دوران منگائی میں 2.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد تک پہنچ گئی
ماہ نومبر کے دوران ٹماٹر 60.4 فیصد، آلو 15 فیصد، چائے کی پتی 13 فیصد، پیاز 12.3 فیصد مہنگے ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مہینے میں ڈرائی فروٹ 7.9 فیصد ، مچھلی 7.7 فیصد، انڈے 7.1 فیصد مہنگے ہوئے، ایک مہینے میں تازہ سبزیاں 4.5 فیصد مہنگی ہوئیں۔
نومبر میں گیس کی قیمتوں میں 281 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ میں گڑ 10.4 فیصد، چینی 8.5 فیصد، مصالحہ جات 8 فیصد سستے ہوئے‘چنے 4.3 فیصد اور دال چنا 4 فیصد سستے ہوئے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ میں تیز بارش کے باعث حادثات، مزید 6 افراد جاں بحق، رپورٹ