بلوچستان میں سی ٹی ڈی گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او شہید

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر دھماکہ، پولیس آفیسر شہید ۔
ذرائع کے مطابق سلطان ابراہیم روڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کی گاڑی پر شرپسندوں کی جانب سے دھماکہ کیا گیا جس میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او محمد مراد شہید جبکہ دو راہگیر زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس واقعہ کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں سی ٹی ڈی آفیسر کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کےبعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ضلع خضدار میں پیش آنے والے واقعے کا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری تھقیقات کا حکم جاری کر دیا. انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔
یاد رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پولیس افسر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، کوٹ اعظم پولنگ سٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ