5e96c26f6cbda

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہزار457 ہوگئی اور جاں بحق افراد کی تعداد 1395

اسلام آباد : ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید دو ہزار 429مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہزار457 ہوگئی ہے ۔

اسی طرح گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید78 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1395 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کےمابین باہمی سیکیورٹی تعاون سمیت 8معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں چوبیس ہزار104 ، سندھ میں 26 ہزار113 ، خیبرپختونخوا میں9 ہزار 67 بلوچستان میں4 ہزار87 ، اسلام آباد میں دو ہزار192 ، گلگت بلتستان میں 660اور آزاد کشمیر میں 234 مریض ہیں۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس

اس وائرس سے اب تک 24ہزار131 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ایک روز میں کورونا کے بارہ ہزار20 ٹیسٹ کئے گئے ۔