pic 1579000730

تخت بھائی کے علاقے فضل آباد میں کچے مکان کی چھت گر گئی

پشاور: گھر کے سربراہ چھ بچیوں سمیت شدید زخمی ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیئے۔ اطلاعات کے مطابق تخت بھائی کے علاقے فضل آباد میں گھر کا سربراہ شیرزمان اپنے گھر کے کچے کمرے میں اپنی بچیوں 18 سالہ نگہت۔ 14سالہ لائبہ 10 سالہ گلالئی 8 سالہ ملائکہ اور ایک سالہ نایاب کے ساتھ موجود تھا کہ اس اثناء میں کچے کمرے کی شاہتیر ٹوٹنے کی وجہ ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔