ای سی ایل

35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک:نگران وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز میں نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں۔
سرکاری ادارے سے ملازمت چھوڑ کر فرار ہونے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی، 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی، 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر موخر کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی