ابوظہبی، عید تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہونگی

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے یو اے ای حکومت کی جانب سے عید تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے یعنی چاند کے حساب سے 4 سے 6 دن کی چھٹیاں ہوسکتی ہیں۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا اور اس برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا قوی امکان ہے۔
یاد رہے کہ یو اے ای نے عید تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ رمضان 30 دن ہونے کا بھِی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں‌بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ بند ، اعلامیہ جاری