محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی نوید سنا دی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کی نوید سناتے ہوئے بتایا ہے کہ بارشوں، تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا ایک اور سلسلہ 25 فروری سے شروع ہونے جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے بیان کے حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کےلیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اس لئَ ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی جی محمد قیصر خان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہر قسم مشینری کی دستیابی یقینی بنانا ہوگی جبکہ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا اور ہنگو میں شدید بارش سے دو خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی