3765425678 387652452768 780x470 1 1

ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات،ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ بلوچستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 10، پنجاب میں 4 اور سندھ میں 7 اضلاع متاثر.

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے،کل 1128 ٹیموں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا، پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ میں 1000ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔
اب تک پورے ملک میں 4لاکھ 97 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل