بدترین ٹریفک جام

گلیات میں بدترین ٹریفک جام، سینکڑوں سیاح پھنس گئے

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کی سیاحتی مقام گلیات میں بدترین ٹریفک جام، درجنوں گاڑیوں میں سینکڑوں سیاح پھنس گئے۔
ذرائع کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد پر ٹریفک پولیس کے اہلکار مکمل طور پر غائب ہوچکے ہیں۔
ڈونگا گلی کے مقام پر شدید ٹریفک جام اور سخت سرد موسم کے باعث خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی شدید خطرہ موجود ہے۔
ٹریفک پولیس کے نہ ہونے اور غلط پارکنگ کے باعث روڈ مکمل طور پر بلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اپر کوہستان میں مزدور کھائی میں گر گئے،3جاں بحق،2زخمی