156738 food

رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں مہنگائی میں 11.32فیصد اضافہ ہوا-ادارہ شماریات

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے گزشتہ ماہ کےلیے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.42فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں مہنگائی میں 11.32فیصد اضافہ ہوا ،مئی 2019کے مقابلے میں مئی 2020میں مہنگائی کی شرح 9.07فیصد رہی.

مزید پڑھیں:  کرم:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق

رمضان میں متعدد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا،ایک ماہ میں چکن 41.46فیصد ، آلو 31، پھل 9.72 فیصد مہنگا ہوا،ایک ماہ میں دودھ 4.63، ملبوسات 4اور مصالحہ جات 3.71فیصد مہنگے ہوئے،ایک ماہ کے دوران پیاز 23فیصد ، سبزیاں 19، انڈے 18فیصد سستے ہوئے.

ایک ماہ میں ، موٹر فیول 13، ٹماٹر 8، دالیں 4سے 7فیصد تک سستی ہوئیں، ایک سال میں آلو 96، دال مونگ 83 اور دال ماش 55 فیصد تک مہنگی ہوئیں، ایک سال میں گیس نرخ 55 ، سبزیاں 21، چینی 20 اور انڈے 19فیصد مہنگے ہوئے،ایک سا ل میں ٹماٹر 39 ، پیاز 21، موٹر فیول 19 اور سبزیاں 4فیصد سستی ہوئیں.

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار