نوشہرہ، خواجہ سراؤں کے رقص اور ناچ گانوں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سراؤں کے رقص اور ناچ گانوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق علاقہ عمائدین کا گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا اس میں علاقہ مشران اور مقامی ناظمین نے بھرپور شرکت کی۔
جرگہ عمائدین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کی محفلوں، ناچ گانوں، ہوائی فائرنگ اور منشیات پر مکمل پابندی ہوگی ۔ اس حوالے سے جرگہ عمائدین اور مقامی ناظمین کی جانب سے معائدے پر دستخط کر دیئَے گئے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 62 ہزار سے متجاوز