مخصوص نشستوں کا معاملہ قومی اسمبلی اجلاس کی راہ میں حائل

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مخصوص نشستوں کے تفویض ہونے تک قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر علوی نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک تمام جماعتوں کو مخصوص نشستیں مختص نہیں کر دی جاتیں اسمبلی نامکمل رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملت اکٹرعارف علوی نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی صرف زبانی مؤقف سامنے آیا ہے جبکہ چار دن پہلے وزارت پارلیمانی امور نے ایوان صدر کو سمری ارسال کی تھی تاہم صدر نے مخصوص نشستوں کے تفویض کئے جانے تک اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کر لیا.

مزید پڑھیں:  محمود عباس کی اقوام متحدہ میں فلسطینی رکنیت ویٹو کرنے کی مذمت