ڈالر کی قیمت

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، 279 روپے 30 پیسے کا ہو گیا

ویب ڈیسک :روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ‘ 279 روپے 30 پیسے کا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 30 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 718 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 534 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  طالبان یقینی بنائیں کہ افغانستان سے دہشت گرد حملے نہ ہوں،امریکہ