چارسدہ، دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ایس پی اعجاز خان سپرد خاک

ویب ڈیسک: مبینہ دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایس پی رورل اعجاز خان آبائی گاؤں شیر پاؤ میں سپردخاک کر دیئَے گئے۔
ضلع چارسدہ میں شہید ایس پی کی نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا احتر حیات خان گنڈاپور، ڈی آئی جی پولیس، قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر شیرپاؤ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کے چاق وچوبند دستے نے اس موقع پر سلامی پیش کی۔ جنازے کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ کل سنایا جائے گا