سراج الحق

الیکشن سلیکشن کا نام ہے تو قوم سے مذاق کیوں کیا گیا،سراج الحق

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ الیکشن سلیکشن کا نام ہے تو قوم سے مذاق کیوں کیا گیا، جمہوریت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا۔
سراج الحق نے کہا کہ الیکشن نتائج ووٹوں کی گنتی پر نہیں ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کئے گئے ،دھاندلی کو ایکسپوز کرنے کے لئے تمام آئینی اور جمہوری راستے اختیار کریں گے، الیکشن میں مسئلہ جیت ہار کا نہیں حق دار کے حق کا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی حکومت کبھی عوامی مسائل حل نہیں کرسکے گی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ میں بہتری کی پیش گوئی