پولیس اہلکار شہید

پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ،ملزم بھی مارا گیا

ویب ڈیسک:پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا،پولیس مقابلے میں ملوث ملزم بھی مارا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ٹیلہ بند روڈ پر پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ مسلح افراد کی جانب سے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی ۔
پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی بھی کی جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شہید اہلکار کی شناخت کانسٹیبل توصیف کے نام سے ہوئی ہے۔
ملوث ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلئے پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا‘جبکہ مختلف مقامات پر سپیشل ناکہ بندیاں کرکے سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا
انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کے دوران خطرناک اشتہاری مجرم وحید ولد زاہد کا سراغ لگا لیا گیا‘،اشتہاری مجرم وحید ولد زاہد کی گرفتاری کیلئے منصوبہ بندی کی گئی اور نہایت حکمت عملی کیساتھ اس کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی کی گئی۔
اشتہاری مجرم کیساتھ دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو پولیس پارٹی نے آڑ لیتے ہوئے محفوظ رہی جبکہ اشتہاری مجرم وحید لگ کر ہلاک ہوا‘کاروائی کے دوران ہلاک شدہ اشتہاری مجرم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمدہوا۔

مزید پڑھیں:  بنگلادیش میں جاری احتجاج شدت اختیار کر گیا،115افراد جاں بحق