سیاسی بھرتیوں پر پابندی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیاسی بھرتیوں پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں سیاسی بھرتیوں پر پابندی لگا دی ۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت سول سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں صوبے کے پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات، پنجاب کے میگا پراجیکٹس اور غیر ملکی قرضوں سے چلنے والے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز نے سیاسی بھرتیاں روکنے کا حکم دیتے ہوئے احتساب، شفافیت اور معیاری کام کو ریڈ لائن قرار دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے راستے میں ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ٹریفک مینیجمنٹ ٹھیک کرنے کی ہدایت کی-

مزید پڑھیں:  فوج کونئے پنشن قوانین کیلئے 1سال کی مہلت دی ہے، وزیر خزانہ