موسلادھار بارش سے گوادر میں ہنگامی صورتحال، نظام زندگی مفلوج

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان میں موسلادھار بارش سے گوادر اور اس کے ملحقہ علاوے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ گھںٹوں جاری رہنے والی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گوادر شہر کے بیشتر علاقے پانی سے بھر گئے ہیں جبکہ اس سے ندی نالوں میں طغیانی کی بھی اطلاعات ہیں۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ بارش کا پانی نہ صرف گھروں میں بلکہ دکانوں میں بھی داخل ہو گیا ہے ۔ نکاس آب کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں. ہنگامی صورتحال کے پیش نظر لوگ گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں‌مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں گھسنے کی کوشش کرنیوالے کارسوار کیخلاف مقدمہ درج