خیبر پختونخوا اراکین حلف

خیبر پختونخوا کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، ہال نعروں سے گونج اٹھا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری اجلاس بدنظمی کا شکار، 2 گھنٹے تاخیر سے اجلاس شروع ہو گیا۔
ذرائع کےمطابق سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے 115 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
اس دوران مسلم لیگ ن کی نومنتخب رکن ثوبیہ شاہد ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچیں جہاں وہ لوگوں کو گھڑی دکھا رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کارکنان نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پر پابندی بارے پیپلز پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ


پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی جس سے اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔
یاد رہے کہ اس موقع پر مرحومین اور شہدا کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ شام 5 بجے تک سپیکر اور ڈپٹی سپیکر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔