نیپرا قوانین میں ترامیم

نیپرا اور اوگرا ٹیرف نوٹفکیشنز میں بااختیار، قوانین میں ترامیم منظور

ویب ڈیسک: نگران حکومت نے جاتے جاتے نیپرا اور اوگرا کو بااختیار بناتے ہوئے قوانین میں ترامیم منظور کرلیں۔
نگران وفاقی کابینہ نے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے منظوری دیدی جس سے دونوں ادارے بجلی اور گیس ٹیرف نوٹیفکیشنز میں آزاد اور بااختیار ہونگی اور ان کی جانب سے مقرر کردہ نرخ کیلئے جاری اعلامیہ میں حکومتی کردار ختم کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین میں ترامیم کے بعد اب حکومتی مداخلت کے بغیر اوگرا اور نیپرا بجلی اور گیس ٹیرف نوٹیفکیشنز بلا جھجک جاری کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے منظوری دیدی ہے جس کے تحت نیپرا اور اوگرا بجلی و گیس کے ٹیرف کے نوٹفکیشنز میں با اختیارہوں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پی ٹی آئی پابندی پرمشاورت