cm

کورونا سے شہید ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کے جسد خاکی لانے کے لئے خصوصی طیارہ کل سعودی عرب جائے گا- وزیر اعلی خیبر پختونخوا

پشاور:وزیر اعلی محمود خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہے،خلیجی ممالک میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر کوششیں ہو رہی ہیں.

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کا مسلہ وزیراعظم کے ساتھ اٹھایا ہے، کورونا سے شہید ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کے جسد خاکی لانے کے لئے خصوصی طیارہ کل سعودی عرب جائے گا،چند دن بعد ایک اور خصوصی طیارہ سعودی عرب جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری

وزیر اعلی محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں مقیم شہریوں کو درپیش مہنگے ٹکٹس کا مسلہ بھی حل کیا جائے گا،سعودی سے پشاور ائیر پورٹ کے لئے فلائٹس بحال کردی گئیں ہیں، ان فلائٹس کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا، خیبر پختونخوا کے اور سیز کی واپسی کے لئے پشاور ائیر پورٹ پر ہر قسم کے انتظامات کے لئے تیار ہوں،اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے خصوصی فنڈز فراہم کرنے کےلئے بھی تیار ہوں.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ صوبے کے اورسیز کی واپسی کے لئے بروقت اقدامات پر میں وزیر اعظم عمران خان کا مشکور ہوں، اس مقصد کے لئے دن رات کوششیں کرنے پر وفاقی وزیر مراد سعید کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انشاءاللہ بہت جلد اورسیز کے تمام مسائل حل ہونگے محمود خان.