اسد قیصر

اسد قیصر کو پارٹی سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے روک دیا گیا، موجودہ سیاسی کمیٹی کو مذاکرات اور حکومت سازی سے متعلق روابط سے بھی روک دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کے لیے نامزدگی سے ہٹانے کے معاملے پر عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل پر پارٹی نے فیصلہ تبدیل کردیا ہے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمرایوب نے عاقب اللہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر کے لیے عاقب اللہ اور وزیرِ اعظم کے لیے عمر ایوب کے نام کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سیاسی جماعتوں کے روابط سے متعلق کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے، پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں کینسر نے وبائی صورت اختیار کر لی