State Bank of Pakistan 1 750x369 1

کوروناوائرس کےسبب تجارت مثاثرہوئی،عالمی معیشت مثاثرہونےسےترسیلات زرمیں بھی کمی ہوئی- اسٹیٹ بینک

کراچی : اسٹیٹ بینک کی کوروناکےمعیشت پراثرات پررپورٹ جاری، رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کےسبب تجارت مثاثرہوئی،عالمی معیشت مثاثرہونےسےترسیلات زرمیں بھی کمی ہوئی،کوروناکےباعث سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی،تیل کی کم قیمتوں سےدرآمدی ممالک کوفائدہ ہوا.

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقامی سطح پرکاروباری سرگرمیاں متاثرہوئیں،عوام کی قوت خریدگھٹ گئی،بیرونی سرمایہ کاری بھی کم ہوگئی،معاشی سست روی سےمحصولات میں بھی کمی ریکارڈکی گئی،لاک ڈاوَن سےفیکٹروں اورکاروباروی طبقےکاکیش فلومثاثرہوا،یہی صورتحال جاری رہی توکئی کمپنیوں کادیوالیہ نکل سکتاہے،کمپنیاں دیوالیہ ہونےسےبینکوں کی آمدنی متاثرہوگی.

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کاروباربندہونےسےبےروزگاری میں بھی اضافہ ہوگا،موجودہ صورتحال میں زرمبادلہ کےذخائرگھٹ سکتےہیں،حالات اسی طرح رہےتوروپےکی قدرمیں کمی کاخدشہ ہے،معاشی ترقی کی شرح اوربجٹ متاثرہوگا.

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کوروناکی وباسےقبل پاکستان کی معشیت میں بہتری آناشروع ہوگئی تھی،معیشت میں بہتری کیلئےحکومت نےکئی اقدامات اٹھائے،درآمدات میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہوا،ریٹنگ ایجنسیوں نےپاکستان کی ریٹنگ کومستحکم رکھا،مالی سال2020کےشروع میں محصولات بڑھناشروع ہوئیں،کاروباری طبقےکےاعتمادمیں اضافہ ہوا.

مزید پڑھیں:  ججز کے خط کا معاملہ:پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا

لاک ڈاوَن سےکھانےپینےاورمعاشرتی تحفظ کی فراہمی چیلنج ہوگا،پاکستان کےقرضوں میں اضافہ ہورہاہے،اہم شعبوں سےمتعلق بہت تھوڑی معلوم ہے،پاکستان کی معیشت کھپت پرمبنی ہے،عوام کی قوت خریدکم ہونےسےجی ڈی پی متاثرہوگی اسٹیٹ بینک.