خودکشی

رستم:فاتر العقل شخص نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک:رستم میں فاتر العقل شخص نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق بخت شید ولد شیرگل نے رستم بونیر روڈ پر پستول سے اپنے آپ پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
مقامی افراد نے متوفی کی نعش کو فوری طورپر ہسپتال رستم منتقل کردیا۔
رستم پولیس نے 174 دریافت کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،۔
ابتدائی معلومات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  کشیدہ صورتحال کے باعث بنوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ