معاشی صورتحال نئی حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کو سب سے پہلے فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہوگی اور یہی ان کی ترجیح ہونی چاہئے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ کام جاری رکھے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے قرضوں سے آزادی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی طویل المدتی صحت اس کے استحکام کیلئے اہم ہے۔ یہی نئی حکومت کا چیلنج ہوگا۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کیلئے کام جاری رکھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان آئی ایم ایف سے قرضوں کے حوالے سے کِئی اہم معاہدوں ر دستخط کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف نے آزاد اراکین کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی