غزہ جنگ میں شدت، فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار ہو گئی

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری کشت و خون میں فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار ہو گئی۔ زخمیوں کی تعداد بھی 70 ہزار کے قریب ہے۔
اس موقع پر ترجمان اسرائیلی افواج ڈینیل ہاجر کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن فلسطینیوں کے خلاف نہیں بلکہ اپنے قیدیوں کی آزادی ہے۔
صہیونیوں کی تنظیم ڈبلیو زیڈ او کی ہنگامی کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عام فلسطینیوں کی بجائے حماس کے خلاف لڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار ہو گئی۔ زخمیوں کی تعداد اس سے دگنی سے بھی زیادہ ہے۔
ترجمان اسرائیلی افواج ڈینیل ہاجر نے مزید کہا کہ اس جنگ میں ہمارا مقصد اور مشن اپنے یرغمالیوں کو بازیاب کرانا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ غزہ کے شہری حماس سے آزاد ہوں۔

مزید پڑھیں:  10 سالہ کارکردگی پر وزیراعلیٰ کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، گورنر فیصل کریم کنڈی