قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ افتتاحی اجلاس کے موقع پر نو منتخب اراکین کی بڑی تعداد ایوان میں موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق 16 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس زیر صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف منعقد ہوا .
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس تاخیر کا شکار رہا۔
یاد رہے کہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف ، قائد ن لیگ نواز شریف، خواجہ آصف، عطا اللہ تارڑ بھی پارلیمنٹ میں موجود تھے۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب، بیرسٹر گوہر علی خان، علی محمد خان، شیر افضل مروت سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن آصفہ بھٹو کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں براجمان تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و دھماکے، 5 افراد جاں بحق