عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ بلامقابلہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر منتخب

ویب ڈیسک: بلوچستان میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بلا مقابلہ مکمل ہو گیا۔ ذرائع کےمطابق عبدالخالق اچکزئی سپیکر جبکہ غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر چن لی گئیں۔
عبدالخالق اچکزئی کا تعلق مسلم لیگ ن جبکہ غزالہ گولہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آج تین بجے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 6لگا تو حکومت میں بیٹھے لوگوں پر بھی لگے گا، شاہد خاقان