ن لیگ کی رکن ثوبیہ شاہد نے نعروں کے جواب میں‌جوتا دکھا دیا

ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ن لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کے خلاف ایوان میں سنی اتحاد کے کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں نعروں کا ن لیگ کی رکن ثوبیہ شاہد نے جوتا دکھا کر جواب دیا۔
اس دوران ثوبیہ شاہد نامزد وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے پاس شکایت کرنے بھِی گئیں جس پر انہوں نے کارکنوں کو خاموش رہنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے خلاف اتحادیوں کی اہم بیٹھک آج ہوگی