عوام کو زور کا جھٹکا، بجلی کنکشن فیس بڑھانے کیلئے تیاریاں

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو زور کا جھٹکا، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے اور مزید پریشان کرنے کیلئے بجلی کنکشن فیس بڑھانے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس فیصلے سے صارفین پر اضافی بوضح پڑے گا۔
گھریلو صارفین کے لئے بجلی کنکشن کیلئے سکیورٹی فیس 1220 سے بڑھا کر 18000 روپے کرنے کی درخواست دائرکردی گئی۔
پاور ڈویژن کے مطابق دس کلو واٹ سے کم لوڈ لینے والے صارفین کو 20000 روپے فی کلو واٹ جبکہ سنگل فیز میٹر پر کنکشن کے لئے صارفین کو 24000 روپے تک ادائیگی کرنا پڑے گی۔
بجلی کنکشن فیس کے حوالے سے دائر درخواست میں دیہی علاقوں کو بھی نشانے پر رکھتے ہوئے فیصلے کا کہا گیا ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں کیلئے سیکیورٹی 610 سے بڑھا کر 7800 روپے فی کلوواٹ کرنے کی اجازت دی جائے جبکہ دس مرلہ سے زائد اراضی کے حامل صارفین سے پراپرٹی ریٹ کا ایک بھی فیصد لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کا گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع