لعل شہباز قلندرؒ کے 772 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

ویب ڈیسک: لعل شہباز قلندرؒ کے 772 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز سندھ کے شہر سیہون میں کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں برصغیر کے 12 ویں صدی کے صوفی بزرگ سید محمد عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندرؒ کے 772 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیہون میں شروع ہونے والے لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا اور اس موقع پر لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر پھول چڑھائے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :فائرنگ واقعات میں 2افراد جاں بحق