علی امین گنڈاپور اور ہشام انعام کے کاغذات جمع، وزیراعلی کا انتخاب کل ہوگا

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبر پختونخوا کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے سپیکر بابر سلیم سواتی نے نئے قائد ایوان کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ کیلئے ووٹنگ کل کی جائیگی۔ نامزد امیدوار رات 11 بجے تک کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعلی کا انتخاب کل یکم مارچ کو ہوگا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کیلئے اپوزیشن کی جانب سے ہشام انعام اللہ خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ۔

مزید پڑھیں:  بجلی مزید 2 روپے 10 پیسے مہنگی ہونے کا امکان