ماسک پہن کر

پی ٹی آئی اراکین کی عمران خان کاماسک پہن کر قومی اسمبلی آمد

ویب ڈیسک:قومی اسمبلی اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں تحریک انصاف کے کئی ارکان سابق وزیراعظم عمران خان کی شکل والا ماسک پہن کر پہنچ گئے۔
نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین قومی اسمبلی میں سے کئی ایم این ایز نے اپنی پارٹی کے قائد عمران خان کی شکل والے ماسک پہن رکھے تھے۔

مزید پڑھیں:  چار روزہ میچ پاکستان شاہینز کے نام، بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست

دیگر اراکین کے علاوہ ان میں مردان سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی رہنماءعلی محمد خان بھی شامل تھے جنہوں نے 2022ءمیں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت برطرف کیے جانے کے وقت اپنی تقریر خاصی شہرت حاصل کی۔
بتایا جارہا ہے کہ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نے نعروں کے ساتھ انٹری دی، قومی اسمبلی اجلاس سے ایوان مین پہنچنے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے نعرے بازی کا آغاز کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع