فوری الیکشن کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ کی 11 نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔
رکن اسمبلی منتخب ہونے والے متعدد سینیٹرز مستعفی ہوگئے ہیں۔
سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی ، جام مہتاب ، نثار کھوڑو، غفور حیدری ، سرفراز بگٹی ، نزہت صادق ، صادق سنجرانی، شہزادہ عمر، مرحوم رانا مقبول، شوکت ترین اورانوار الحق کاکڑ کی نشستیں خالی ہوئی ہیں۔
عام انتخابات میں کچھ سینیٹرز قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں چھاؤنی پر حملہ: 8فوجی جوان شہید، 10دہشت گرد ہلاک