ڈھاکہ، ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 سے زائد افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آتشزدگی سے 40 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ آتشزدگی اس قدر شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے 6 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یاد رہے کہ آگ ایک ریستوران میں شروع ہوئی اور تیزی سے دوسری منزلوں تک پھیل گئی۔ آگ پر 13 فائر فائٹنگ یونٹس کی دو گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پا لیا۔
یاد رہے کہ ڈھاکہ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری ،بمباری سے مزید 90فلسطینی شہید