انٹرا پارٹی انتخابات، بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین منتخب کر لئے گئَے۔
انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے جاری ہونے والے پی ٹی آئی کے اعلامیہ کے مطابق عمر ایوب بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئی ہیں۔
انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کے مطابق علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا جبکہ حلیم عادل شیخ سندھ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ تمام پینلز کے سامنے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ پی ٹی آئی بلوچستان میں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ اس کے بعد پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نتائج کا حتمی اعلان 3 مارچ کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر