ملک بھر میں شدید بارشیں، 5 افراد جاں بحق، رین ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں شدید بارشیں جاری، مختلف مقامات سے 5 افراد کے جاں بحق ، کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے تیز شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں جو صبح تک جاری رہیں۔ وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش کی وجہ سے جہاں موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے وہیں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بارش کے باعث خستہ حال گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
دوسری جانب خاران کمیں بارش کے سبب گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص دو بچوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔
گوادر میں مزید بارش کی وجہ سے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں، بارش نے تباہ حال گوادر کو مزید تباہ کر دیا۔
بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں مقیم لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔
سبی اور گرد و نواح میں 14 گھنٹے سے جاری بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایریگیشن کی جانب سے عملہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
شہر قائد میں آج نجی اور سرکاری دفاتر میں ہاف ڈے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم