پشاور،بارش سےموسم خوشگوار،بجلی غائب ،کئی علاقے اندھیرےمیں ڈوب گئے

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی غائب ہو گئی جس سے کئی علاقے تاریکی میں‌ ڈوب گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے ساتھ ہی یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، لوگوں نے گرم ملبوسات دوبارہ نکال لیں۔
حالیہ بارش کے باعث صوبائی داراحلکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا لیکن بجلی غائب ہونے سے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بارش ہوتے ہی بجلی غائب، شہر کے اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ اندروں شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بھی بجلی غائب جبکہ مضافاتی علاقوں میں تو بجلی کے ساتھ گیس بھی غائب ہو گئی۔
بچے صبح بغیر ناشتہ کے سکول چلے گئے۔ اس موقع پر عوام نے حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم