ایک دن کی بارش

ایک دن کی بارش نے پشاورکو سیلاب میں ڈبودیا،سڑکیں تالاب بن گئیں

ویب ڈیسک: پشاور کو ایک دن کی بارش نےسیلاب میں ڈبودیا ارب فلڈنگ کے باعث پشاور کی تمام سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ نکاسی کا نظام بھی جواب دے گیا ۔
پشاور میں جمعرات کی شام سے ہلکی بارش شروع ہوگئی جو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جاری رہی جمعہ کے روز بھی سارا دن بارش ہوتی رہی ہلکی بارش کے باعث موسم بھی تبدیل ہوگیا ۔
پشاور میں مسلسل بارش کی وجہ سے نکاسی کا نظام بیٹھ گیا پشاور شہری سیلاب کے خطرات سے دوچار اور اسی خطرات کو پشاور میں ہونیوالی بارش نے مزید آشکارا کردیا۔
پشاور کے مختلف علاقوں یونیورسٹی روڈ، صدر ، نوتھیہ، ورسک روڈ، قصہ خوانی، کوہاٹی، جی ٹی روڈ، فردوس ، کوہاٹ روڈ، بھانہ ماڑی چوک اور سٹی سرکلر روڈ کے مختلف مقامات پر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا۔
نکاسی نالوں پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے بی آر ٹی کی بس بھی کوہاٹ روڈ پر نالے میں پھنس گئی جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا سینی ٹیشن سروسز کمپنی کا عملہ پانی نکالنے میں مصروف رہا تاہم نکاسی کے نالوں میں پلاسٹک بیگز اور کچرے کی وجہ سے تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں ۔
بارش میں نالیوں کی صفائی بھی شروع کردی گئی تاکہ بارش کے پانی کو راستہ مل سکے اور سڑکوں پر کھڑا پانی نکالا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں آپریشن عزم استحکام کا کوئی جواز نہیں، افتاب شیرپاؤ