شیڈول جاری

سینیٹ میں سندھ کی2نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں سندھ کی 2جنرل نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،پولنگ 14مارچ کو ہوگا ۔
الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسر مقرر کر دیا گیا۔
الیکشن کیلئے ووٹنگ صبح 9 بجے سے سہ پہر چار بجے تک جاری رہے گی، انتخابات کیلئے 3 مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 5 مارچ تک کاغذات کی سکروٹنی، 7 مارچ تک اپیلیں فائل کی جا سکیں گی، 9 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے جبکہ 10 مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں مشاورت کریں گے،وزیردفاع