مردان میڈیکل کمپلیکس

مردان میڈیکل کمپلیکس کی خاتون نرس اور ڈاکٹر کے درمیان ہاتھا پائی

ویب ڈیسک: مردان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون نرس اور ڈاکٹر کے درمیان ہاتھا پائی ،احتجاج کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس میں نرسنگ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر اور خاتون نرس کے درمیان تکرا ر کے بعد ہاتھا پائی ہوئی جس میں ڈاکٹر زخمی ہو گیا ہے ۔
واقعے کے بعد ہسپتال عملہ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ‘دونوں طرف سے احتجاج کے باعث ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
احتجاج پر قابو پانے کے لئے فوری طورپر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔
ینگ ڈاکٹرز نے نرس سٹاف اور ان کے شوہر کی جانب سے ڈاکٹر پر تشدد اور جان سے مارنے کے حملے کا الزام بھی عائد کردیا ۔
دوسری جانب شیخ ملتون پولیس نے میاں بیوی نرس سٹاف کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ میں بہتری کی پیش گوئی