اسد قیصر

تمام جماعتوں کو دھاندلی کیخلاف اکٹھا کریں گے،اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ممبر قومی سمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، تمام جماعتوں کو دھاندلی کے خلاف اکٹھا کریں گے۔
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، تمام ادارے آئین کے پیرامیٹرز میں رہ کرکام کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو دھاندلی کے خلاف اکٹھا کریں گے، ہم عوامی عدالت میں جائیں گے ہم نے بڑا پلان بنایا ہے۔
رہنماتحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان انتخابات سے عدم استحکام آیا ہے، بدقسمتی سے عدلیہ آزاد نہیں ہے، محمود اچکزئی کی نامزدگی کا مقصد پورے پاکستان کو اکٹھا کرنا ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ جب تک ادارے آئینی پیرا میٹرز پر نہیں چلیں گے ملک نہیں چل سکتا، ہم ملک کو اصلی جمہوریت دیں گے۔

مزید پڑھیں:  عوام کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز پرسبسڈی میں اضافے کی تجویز